اسلام آباد: قیدیوں کی وین پر حملہ، فرار ہونے والے تمام قیدی دوبارہ گرفتار

Oct 25, 2024 | 18:30:PM

(طیب سیف) اسلام آباد کے علاقے سنگجانی ٹول پلازہ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے قیدیوں کی وین پر حملے کے بعد فرار ہونے والے تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کے مطابق 3 قیدی وینز میں کل 82 ملزمان موجود تھے جنہیں عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جا رہا تھا، حملہ آوروں کی تعداد 18 سے 20 تھی جن میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل تھا، فرار ہونے والوں میں 2 ایم پی اے انور زیب اور یاسر قریشی بھی شامل تھے جنہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

قیدی وینز کے سنگجانی ٹول پلازہ پہنچتے ہی وہاں پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وینز کے ٹائر پھٹ گئے، اس واقعے میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی مزید مہنگی، نیپرا نے بھی منظوری دیدی

پولیس نے واقعے کے بعد فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ پکڑ لیا اور 4 حملہ آوروں کو بھی گرفتار کر لیا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو اٹک جیل منتقل کیا جا رہا تھا جس میں سرکاری ملازمین اور دیگر قیدی بھی شامل تھے۔ 

مزیدخبریں