سابق سیکریٹری بورڈ آف ریونیو منظور احمد کنرانی عہدے پر بحال

Oct 25, 2024 | 18:33:PM

(آزاد نہڑیو)سندھ سرکار نے سابق سیکریٹری بورڈ آف ریونیو منظور احمد کنرانی کو عہدے پر بحال کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری بورڈ آف ریونیو  منظور احمد کنرانی کو 18 ستمبر 2024 کو سیکریٹری کے عہدے سے معطل کیا گیا تھا ،وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد عہدے پر بحال کردیا گیا ،ایڈیشنل سیکریٹری پرائیویٹ اسکول اور گرانٹ ان ایڈ کا اضافی چارج عبدالحنان شیخ کے سپرد ،صنم عامر گوندل ایڈیشنل سیکریٹری قانون سکول تعلیم تعینات ،تقرر تبادلوں بحالی کے تین الگ الگ سے نوٹیفکیشن جاری ۔

مزیدخبریں