ہنڈائی نشاط نے 7 جنریشن ایلانٹرا ہائبرڈ متعارف کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان میں کاروں کے شوقین افراد نے پاکستان آٹو شو 2024میں کمپنیوں کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی گاڑیوں کا دیدار کیا جس میں ایک گاڑی ہنڈائی کی بھی شامل تھی جس کا انتظار بے صبری سے کیا جارہاتھا جو کہ ہنڈائی کی ’ ایلانٹرا ہائبرڈ ‘ ہے ، کمپنی نے اسکی ساتویں جنریشن فروخت کیلئے پیش کر دی ہے ۔
گزشتہ چند ماہ سے مارکیٹ میں نئی ایلانٹرا کی پاکستان میں رونمائی کی خبریں گردش کر رہی تھیں، خاص طور پر جب بلوچستان میں اس کے ٹیسٹ یونٹس دیکھے گئے۔ حال ہی میں کمپنی نے گاڑی کے انٹیرئیر کی پہلی جھلک بھی جاری کی ہے،یہاں اس نئی ہائبرڈ گاڑی کی خصوصیات اور بین الاقوامی ماڈل سے مختلف پہلوؤں کی تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں۔
انجن اور پاور
ایلانٹرا ہائبرڈ میں 1.6 لیٹر سمارٹ اسٹریم جی ڈی آئی اٹکنسن سائیکل فور سلنڈر انجن نصب کیا گیاہے جو 33 کلو واٹ/43 ہارس پاور پیدا کرتا ہے جبکہ ٹارک 170 نیوٹن میٹر ہے۔ اس کُل آؤٹ پٹ 139 ہارس پاور اور 264 نیوٹن میٹر ٹارک ہے۔ اس میں 1.32 کلو واٹ آور کی لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے جس کی پاور آؤٹ پٹ 42 کلو واٹ ہے۔
ڈیزائن
اس کے بیرونی ڈیزائن میں جدید فرنٹ فیشیا اور پیچھے کا منفرد پروفائل شامل ہے۔ فرنٹ پر پیرامیٹرک جیول پیٹرن گرل اور ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس اسے مزید دلکش بناتی ہیں، جبکہ پیچھے ایل ای ڈی ٹیل لائٹس کار کی چوڑائی کو مزید نمایاں کرتی ہیں۔ 16 انچ کے الائے ویلز بھی گاڑی کے بیرونی انداز میں اضافی خوبصورتی کا باعث ہیں۔
اس سی سیگمنٹ سیڈان کی لمبائی 4710 ملی میٹر، چوڑائی 1825 ملی میٹر، اور اونچائی 1430 ملی میٹر ہے جبکہ اس کا ویل بیس 2720 ملی میٹر ہے۔
گاڑی کا اندرونی حصہ
ایلانٹرا کا اندرونی حصہ اس کے جرات مندانہ اور جدید بیرونی ڈیزائن کی تکمیل کرتا ہے۔ ڈیش بورڈ اور سینٹر کنسول ڈرائیور کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں، جو ڈرائیور کے لیے ایک خاص تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
اہم خصوصیات
10.25 انچ ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی انفارمیشن ڈسپلے
8 انچ انفوٹینمنٹ ڈسپلے، وائرلیس اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے
ریئر ویو کیمرہ
ڈوئل زون ایئر کنڈیشنر
لیدر سیٹیں
کی لیس انٹری اور کروز کنٹرول
8 طرف سے پاورڈ ڈرائیور سیٹ
ہائٹ ایڈجسٹر
ریئر اے سی وینٹی لیشن
سیفٹی فیچرز
اس گاڑی میں 2 ایئر بیگز، اے بی ایس، آٹو بریک ہولڈ، ای بی ڈی، بریک اسسٹ، ایمرجنسی اسٹاپ سگنل، الیکٹرانک اسٹیبلیٹی کنٹرول، گاڑی کے استحکام کا نظام، ہل اسٹارٹ اسسٹ، ٹریکشن کنٹرول اور پارکنگ بریک شامل ہیں۔
قیمت اور بکنگ
کمپنی نے نئی ہائبرڈ گاڑی کی قیمت 96,99,999 روپے مقرر کی ہے۔ بکنگ کا آغاز ہو چکا ہے جس کے لیے 20 لاکھ روپے کا جزوی ادائیگی پلان رکھا گیا ہے۔