(24نیوز)ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کرنے کے بعد اپنا موقف بتا دیا،ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی قانون نہیں توڑا اور مجھےسڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،ریاست جب چاہے جہاں چاہے رکاوٹیں کھڑی کردیتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہناتھاکہ میں ایک پروفیشنل وکیل ہوں، مجھےکورٹ پہنچنا تھا اور کوئی طاقت مجھے اپنی پروفیشنل ڈیوٹی سےنہیں روک سکتی۔
خیال رہے کہ ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی اور پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی،پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے، گالی گلوچ کی، واقعہ صبح زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا جب ٹیموں کو سٹیڈیم پہنچایا جا رہا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سٹیٹ گیسٹ کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی گئی، قانون کی خلاف ورزی کی گئی، کارسرکار میں مداخت اور سٹیٹ گیسٹ کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالا گیا جس پر مقدمہ درج کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: قیدیوں کی وین پر حملہ، فرار ہونے والے تمام قیدی دوبارہ گرفتار