لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی تعینات

Oct 25, 2024 | 19:12:PM
لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی تعینات کر دیا گیا۔

لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین کو وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی کابینہ میں شامل کرلیا گیا، ثانیہ عاشق کو وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی تعینات کردیاگیا، ثانیہ عاشق 2018 کے عام انتخابات کے بعد بطور ینگسٹ ایم پی اے پنجاب اسمبلی کی رکن بنیں، ثانیہ عاشق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ساتھ تقریبا ایک دہائی سے کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمنوں کا وار ٹل گیا، پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

 ثانیہ عاشق نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، ان کو محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔