کراچی: سیرین ایئر کی پرواز میں اچانک خرابی، ہنگامی لینڈنگ

Oct 25, 2024 | 19:18:PM
کراچی: سیرین ایئر کی پرواز میں اچانک خرابی، ہنگامی لینڈنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) کراچی میں  سیرین ایئر کی پرواز ای آر 522 میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، طیارے نے 25 منٹ کا سفر طے کیا تھا جب نوابشاہ کے قریب انجن نمبر 2 میں خرابی کا سگنل موصول ہوا، پرواز کے کپتان نے فوری طور پر کراچی ایئرپورٹ پر واپس ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، کراچی ایئرپورٹ کے رن وے 25 ایل کو ہنگامی لینڈنگ کے لیے خالی کرایا گیا اور طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں 180 سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا،  سیرین ایئر کی اس ہنگامی صورت حال نے مسافروں میں تشویش پیدا کر دی تھی لیکن کامیاب لینڈنگ نے سب کو محفوظ کر لیا۔