محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالےسے پیشگوئی کردی

Oct 25, 2024 | 20:38:PM
محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالےسے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سموگ کی پیشگوئی کی ہے۔   

 آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،ہفتہ  کے روز موسم کی صورتحال کے بارے میں موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد اور خیبرپختونخواگردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا تا ہم لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھندکا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی