9مئی کے حملہ آوروں کو سزادی جاتی تو آج کے حملہ کی جرات نہ ہوتی: عطاتارڑ

Oct 25, 2024 | 21:27:PM
9مئی کے حملہ آوروں کو سزادی جاتی تو آج کے حملہ کی جرات نہ ہوتی: عطاتارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ 9مئی کے حملہ آوروں کو سزا دی جاتی تو آج کے حملہ کی جرات نہ ہوتی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس وینوں پر منصوبہ بندی سے حملہ کیاگیا، ملزمان کو فرار کرانے کی ناکام کوشش کی گئی، تحریک انصاف نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی، پولیس وینوں پر 4گاڑیوں پرملزمان نے حملہ کیا،

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کو مثالی سزادی جائے گی، حملہ آوروں اورمنصوبہ سازوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، 9مئی کے حملہ آوروں کو سزادی جاتی تو آج کے حملہ کی جرات نہ ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: قیدی وینز پر حملہ، علی امین گنڈا پور بھی میدان میں آ گئے

واضح رہے کہ قیدیوں کی وین پر حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسلام آباد کے سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کو منتقل کرنے والی 3 گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز سمیت متعدد قیدی فرار ہو گئے، بعد ازاں پولیس نے تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا، اس حملے میں کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، پولیس کی جانب سے 4 حملہ آوروں کو بھی گرفتار کر لیا۔