عمران خان کی دونوں بہنوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا

Oct 25, 2024 | 21:49:PM

 (راجہ وقار)بانی پاکستان تحریک انصاف  عمران خان (پی ٹی آئی) کی دونوں بہنوں کو جہلم جیل سے رہا کردیا گیا۔ 

 ڈسٹرکٹ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے استقبال کیا ہے،جیل کے باہر پی ٹی آئی کی خواتین اور مرد بڑی تعداد میں جمع ہیں ،علیمہ خان اور عظمی خان کی فیملی کے لوگ بھی موجود ہیں،علیمہ خان کا بیٹا شہروز اور بہن نورین خان نیازی بھی جیل کے باہر موجود ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے دونوں بہنوں کی ضمانتیں منظور ہوئی تھیں،دونوں روبکاریں9 گھنٹے گزرنے کےبعد جہلم جیل پہنچی تھیں،پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر سکیورٹی کےلیے موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ اور بشریٰ بی بی کی رہائی،پی ٹی آئی کا جشن منانے کا اعلان

مزیدخبریں