اداکارہ وینا ملک نے پڑھائی مکمل کرلی، کونسی ڈگری حاصل کی؟ جانئے

Oct 25, 2024 | 22:48:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے دوری کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، اداکارہ نے ’’ نفسیات‘‘ میں اپنی پڑھائی مکمل کرلی ہے۔

 وینا ملک کا کہنا ہے کہ میڈیا سے بریک کے دوران انہوں نے سائیکالوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات بھی دیئے ہیں جس کا ابھی نتیجہ نہیں آیا، وینا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہارورڈ میڈیکل سکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ کورسز میں سرٹیفکیٹس بھی حاصل کیے ہیں۔

اداکارہ نے میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کے متعلق بتایا کہ میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں، میں نے اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کیے رکھی۔

وینا نے مزید کہا کہ پہلے ترجیحات میں صرف کیریئر تھا مگر اب اور بھی ترجیحات ہیں، سو کوئی بھی پروجیکٹ لینے سے پہلے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار علی ظفر کا نیا گانا ریلیز ،پہلی بار اہلیہ بھی جلوہ گر

مزیدخبریں