نوازشریف کی جعلی کورونا ویکسی نیشن انٹری کیلئے کس ملک سے فون آیا؟یاسمین راشد کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی ویکسی نیشن کیلئے کینیڈا سے فون آیا اور وارڈ بوائے نے انٹری کی۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا سے نوید نامی شخص نے فون کرکے آئی ڈی کارڈ کا اندراج کرایا اورآپریٹر سے کہاکہ یہ نمبر اس کے والد کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ساڑھی پہن کر کیوں داخل نہیں ہوسکتی‘ خاتون ریسٹورنٹ عملے سے الجھ پڑی, ویڈیو وائرل
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے یاسمین راشد نے بتا یا کہ انٹری کسی کمپیوٹر آپریٹر نے نہیں بلکہ وارڈ بوائے نے کی اورایسا اس نے ذاتی تعلقات کی بنا پر کیا ،ایف آئی اے اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے،ایک ملازم 2015اور دوسرا 2016میں بھرتی ہوا تھا۔وزیرصحت نے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی یہ بہت بڑی کوتاہی تھی، یہ سارا معاملہ سائبر کرائم میں بھی رپورٹ ہوا،ہمیں تو یہ شوق نہیں ہے کہ نوازشریف کا آئی ڈی کارڈ جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ