پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، پیرس کلب نے قرضہ موخر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ موخر کردیا۔
اعلامیے کے مطابق پیرس کلب نے یکم جولائی سے 31 دسمبر 2021 تک کیلئے پاکستان کا قرضہ موخر کردیا۔ پیرس کلب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے اثرات پر قابو پانے کیلئے پاکستان کا قرض موخر کیا گیا، پاکستان کورونا کے بعد صحت، تعلیم اور معیشت پر اخراجات کرسکے گا۔ پاکستان قرض موخر کرنے کی سہولت کا اہل ہے اس لیے اس کی درخواست کو منظور کیا گیا ہے۔پاکستان دیگر ممالک سے بھی قرض موخر کرنے کی درخواست کرچکا ہے۔اعلامیے کے مطابق پیرس کلب نان پیرس کلب سے بھی قرضہ موخر کرانے کی کوشش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی جعلی کورونا ویکسی نیشن انٹری کیلئے کس ملک سے فون آیا؟یاسمین راشد کا اہم انکشاف