(24 نیوز)موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 4.58فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں44ہزار958افراد کے نئے ٹیسٹ کئے گئے، 2 ہزار 60 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ہسپتالوں میں داخل 4 ہزار267 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفادات کی خاطر طاقتور ممالک بھارت جیسے ملکوں کی خلاف ورزیاں نظرانداز کرتے ہیں،وزیراعظم