سید علی گیلانی کی جبری تدفین،جنیوا میں سڑک پر لیٹ کر لوگوں کا مظاہرہ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) حریت رہنما سید علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بڑی تعداد میں لوگوں کا سڑک پر لیٹ کر احتجاج۔ بھارتی حکومت کے خلاف نعرے بازی۔
ترکی اردو کی ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے صدر دفتر کے باہر بڑی تعداد میں لوگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف سفید چادریں اوڑھے سڑک پر لیٹ کر احتجاج کر رہے ہیں ، انہوں نے بھارت کے خلاف کتبے اٹھا رکھے ہیں ۔ مظاہرین ’ قتل و غارت بند کرو اور جاگو اقوام عالم‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مفادات کی خاطر طاقتور ممالک بھارت جیسے ملکوں کی خلاف ورزیاں نظرانداز کرتے ہیں،وزیراعظم
واضح رہےکہ آج وزیراعظم عمران خان نےبھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سید علی گیلانی کی تدفین اسلامی روایات کے مطابق کرائی جائے ،سیدعلی گیلانی کی میت کو خاندان سے چھیننا بھارتی بربریت کی تازہ مثال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مفادات کی خاطر طاقتور ممالک بھارت جیسے ممالک کی خلاف ورزیوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت اور آر ایس ایس کو انسانی حقوق کی پامالی کی کھلی اجازت دی گئی ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے صدر دفتر کے باہر قائد تحریک آزادی کشمیر سید علی گیلانیؒ کی جبری تدفین کے خلاف بڑا احتجاج pic.twitter.com/DTce1wcmCV
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) September 24, 2021