عراقیوں کا قتل ۔۔سابق امریکی صدر جارج بش کی بے عزتی ہوگئی۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق جنگ کے دوران عراقیوں کے قتل پر امریکی فوجی کی سابق صدر جارج بش پر تنقید۔ سیکورٹی اہلکاروں نے تنقید کرنے والے فوجی کو پکڑ کر ہال سے باہر نکال دیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران سابق امریکی صدر جارج بش کو ریٹائر فوجی مائیک پریسنر نے عراق جنگ میں ان کے کردار اور عراق کے شہریوں کے قتل پر سر محفل تنقید کا نشانہ بنایا۔ ریٹائرڈ امریکی فوجی نے سابق صدر سےکہا کہ آپ عراق میں اپنے جھوٹ کی بنا پر قتل ہونیوالے عراقیوں کی موت پر کب معافی مانگیں گے۔ آپ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور عراق کے 11ستمبر کے حملوں سےتعلق پر جھوٹ بولا۔
ویڈیو:#عراق جنگ پر سابق فوجی کی #بش پر تنقید
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) September 24, 2021
لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران سابق امریکی صدر بش کو ریٹائر فوجی مائیک پریسنر عراق جنگ میں ان کے کردار اور عراقیوں کے قتل پر سر محفل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔https://t.co/vHAa3Wrvfp pic.twitter.com/ErXogRRJci
امریکی فوجی نےصدر بش کو کہا کہ آپ نے عراق سے امریکا کو خطرے پر جھوٹ بولا۔آپ نے مجھے 2003 میں عراق بھیجا۔ آپ کے جھوٹ کی وجہ سے لاکھوں عراقی مارے گئے۔میرے دوست عراق میں مارے گئے۔ امریکی فوجی نے صدر بش کو مخاطب کرکےکہا کہ ’ معافی مانگو‘۔ اس موقع پر ہال میں موجود اہلکاروں نے تنقید کرنیوالے فوجی کو پکڑ کر ہال سےباہر نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کی کابل ائیرپورٹ پر دلچسپ حرکات۔۔ ویڈیو وائرل