عراقیوں کا قتل ۔۔سابق امریکی صدر جارج بش کی بے عزتی ہوگئی۔۔ ویڈیو وائرل

Sep 25, 2021 | 12:58:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق جنگ کے دوران عراقیوں کے قتل پر امریکی فوجی کی سابق صدر  جارج بش پر تنقید۔ سیکورٹی اہلکاروں نے تنقید کرنے والے فوجی کو پکڑ کر ہال سے باہر نکال دیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

العریبہ اردو  کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران سابق امریکی صدر جارج بش کو ریٹائر فوجی مائیک پریسنر نے عراق جنگ میں ان کے کردار اور عراق کے شہریوں کے قتل پر سر محفل تنقید کا نشانہ بنایا۔ ریٹائرڈ امریکی فوجی نے سابق صدر سےکہا کہ آپ عراق میں اپنے جھوٹ کی بنا پر قتل ہونیوالے عراقیوں کی موت پر کب معافی مانگیں گے۔ آپ نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور عراق کے 11ستمبر کے حملوں سےتعلق پر جھوٹ بولا۔

امریکی فوجی نےصدر بش کو کہا کہ آپ نے عراق سے امریکا کو خطرے پر جھوٹ بولا۔آپ نے مجھے 2003 میں عراق بھیجا۔ آپ کے جھوٹ کی وجہ سے لاکھوں عراقی مارے گئے۔میرے دوست عراق میں مارے گئے۔ امریکی فوجی نے صدر بش کو مخاطب کرکےکہا کہ ’ معافی مانگو‘۔ اس موقع پر ہال میں موجود اہلکاروں نے تنقید کرنیوالے فوجی کو پکڑ کر ہال سےباہر نکال دیا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: طالبان کی کابل ائیرپورٹ پر دلچسپ حرکات۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں