(24نیوز)اسلام آبادانتظامیہ نے 8 مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی، ان سرگرمیوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،وہ سرگرمیاں درج ذیل ہیں جن پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
اسلام آباد میں جلسے جلوسوں اور مجالس پرپابندی عائد کر دی گئی ہے،قرآنی آیات اور اور اخبارات کے اوراق کو بطور ردی استعمال کرنے پر ،وال چاکنگ۔پوسٹر لگانے اور پمفلٹ تقسیم کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے خیال رہے کسی قسم کے اسلح کی نمائش پر دفعہ 144 نافذہو گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں کیسٹ پلیئر۔ساونڈ سسٹم کے ذریعے تقاریر پر ،آتش بازی اور اس کے سامان کی خریدو فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ،اسلام آباد میں سٹون کرشنگ پر بھی دفعہ 144 نافذکی گئی ہے۔
خیال رہے کہ غیر قانونی ہاوسنگ سکمیوں اشتہارات اور بروشر تقسیم کرنے پر پابندی عائدکر دی گئی ہے،واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ کے لئے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی اور اذان سمیع کی جوڑی کامیاب۔۔ مداح حیران