(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے سٹائلش اداکار فیروز خان کی آج 82ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے خود کو محض اداکاری تک محدود نہیں رکھا بلکہ انہوں نے متعدد کامیاب فلمیں بھی بنائیں اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیروز خان کی پیدائش 25 ستمبر 1939کو بنگلور میں ہوئی تھی۔ان کے آباء و اجداد کا تعلق افغانستان سے تھا۔ان کے والد پٹھان اور والدہ کا تعلق ایرانی نسل سے تھا۔بھارتی فلم انڈسٹری میں متعدد ایسے فن کارپیدا ہوئے جنہوں نے پردۂ سیمیں پر اپنی فنی صلاحیتوں اور ہمہ جہت اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں وہ مقام حاصل کیا جو انہیں مقبولیت اور شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ انکے لاکھوں مداح آج بھی انکی فنکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ بھارتی فلموں میں انکا کاؤ بوائے سٹائل آج بھی لوگوں میں مقبول ہے۔
اداکار فیروز خان نےاپنے فلمی کیرئیر کے دوران تقریبا 60 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی مشہور فلموں میں قربانی، ویلکم دھیاوان، جانباز، یلغار ،جانشین ،سفر ،کالا سونا ،میلہ، خون اور پانی، آگ وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عراقیوں کا قتل ۔۔سابق امریکی صدر جارج بش کی بے عزتی ہوگئی۔۔ ویڈیو وائرل