ہوا کےکم دباؤ کے باعث سمندری طوفان کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر موسمیات مہیش پلاوات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن نے سائیکلونک طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیلج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ماہر موسمیات کے مطابق عام طور ستمبر میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے، یہ سائیکلون اکتوبر اور نومبر میں بنتے ہیں۔مہیش پلاوات کا کہنا ہے یہ اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے، دوپہر تک یہ سائیکلون بن سکتا ہے تاہم اس کی شدت زیادہ نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ سائیکلون کے باعث وسطی بھارت اور گجرات کے بعد جنوبی پاکستان اور کراچی میں بھی بارشوں کا امکان ہے، سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام گلاب رکھا جائے گا، گلاب پاکستان کا تجویز کردہ نام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ۔8سرگرمیوں پر پابندی ، نوٹیفکیشن جاری