اداکارہ نادیہ خان کو آئی ٹی ایکسپرٹ نے 60لاکھ کا چونا لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ نادیہ خان سائبر فراڈ کا شکار ،مدد کے نام پر آئی ٹی ایکسپرٹ نے کم از کم 60 لاکھ روپے کا چونا لگادیا ۔
تفصیلات کے مطابق ستمبر 2020 میں نادیہ خان کا یوٹیوب چینل ہیک کیا گیا، نادیہ خان کو جب فراڈ کا احساس ہوا تو انھوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت کی، انہوں نے ایک آئی ٹی ایکسپرٹ کے ذریعے اپنا چینل ریکور کروایا۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹی ایکسپرٹ نے یوٹیوب چینل میں گوگل پبلشر آئی ٹی اور بنک تفصیلات تبدیل کردی، نتیجے کے طور پر نادیہ خان کے یوٹیوب چینل کی تمام کمائی آئی ٹی ایکسپرٹ کو جانے لگی، اس طرح اب تک کم از کم نادیہ خان کو 60 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
نادیہ خان کا دعوی ہے کہ نقصان کی رقم تین گناہ زیادہ ہے،ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے کہا ہے کہ ملزم حماد سمیع کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوا کےکم دباؤ کے باعث سمندری طوفان کا خطرہ