گیس کی قیمت 35فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 35فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیرِ غور ہے، تجویز نومبر سے فروری تک 4 ماہ کیلئے ہے۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی تجویز گیس کے گھریلو صارفین کیلئے ہے،پہلے دو سلیب کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ تجویز نہیں کیا گیا، گیس استعمال کے آخری 4 سلیب پر 35 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمت میں اضافے پر فیصلہ نہیں کیا گیا،حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی،گھریلو صارفین کیلئےآخری 4سلیب ماہانہ 200سے400 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد استعمال کے ہیں، آخری 4سلیب کی قیمت ماہانہ553روپے سے1460 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو تک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم کےسوشل میڈیا پر چرچے Sep 25, 2021 | 16:34:PM