ورلڈکپ کا ہیرو بننا چاہتا ہوں: محمد حفیظ ، فائنل کھیلنے والی ٹیم سے متعلق اہم پیشگوئی

Sep 25, 2021 | 18:00:PM
ورلڈکپ، جیتنا، زندگی کا خواب
کیپشن: محمد حفیظ، قومی کرکٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز محمد حفیظ نے کہاکہ ورلڈکپ کو جیتنا میری زندگی کا خواب ہے ،ورلڈکپ میں بہترین پرفارم کرکے ایونٹ کا ہیرو بننا چاہتا ہوں،ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم فائنل ضرور کھیلے گی ،پاکستان کے علاوہ کسی اور کا نہیں بتا سکتاکہ فائنل فور میں جائے گی ۔
قومی کرکٹ کے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہاہے کہ پاکستان ہر طرح سے ایک محفوظ ملک ہے ،بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں ہائی وولٹیج گیم ہوتی ہے،کیریئر میں کئی ایسے دورے کئے جہاں حالات سازگار نہیں تھے ،ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس کی کوشش کریں گے ،میرا فوکس اس وقت ورلڈکپ پر ہے، ورلڈکپ کو جیتنا میری زندگی کا خواب ہے ،میری خواہش ہے ایسا کردار ادا کروںجس سے پاکستان ورلڈکپ جیتے ،میں نے اچھا کردار ادا کرنے کیلئے پوری تیاری کی ہے ،ورلڈکپ میں بہترین پرفارم کرکے ایونٹ کا ہیرو بننا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ثناء خان جلد شوہرسے علیحدگی اختیار کرلیں گی ۔۔ پیشگوئی
محمد حفیظ نے کہاکہ رمیزراجہ سے کوئی تنازع نہیں ان کی عزت کرتا ہوں ،رمیزراجہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں ان کا چیئرمین بننا خوش آئندہے۔انہوں نے کہاکہ جس نمبر پر بھیجا جاتا ہے وہاں سنچری کیلئے بالز کم ہوتے ہیں ،کسی بھی کھلاڑی کو بار بار نمبر تبدیل کرتے ہیں تو مشکل ہوتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اویکا گورکا بولڈ انداز۔۔ مالدیپ میں دکھائے جلوے
قومی بلے باز نے کہاکہ پاکستان کی فیلڈنگ میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے ،کوچنگ کے بارے میں ابھی نہیں سوچا،پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں بہترین پرفارم کیا۔
انہوں نے کہاکہ بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں ،پاکستانی کرکٹرز نے ہر جگہ خود کو منوایا ہے ،ہمیں سپن سیکٹر میں تھوڑے کام کی ضرورت ہے ،ہمارے سپنرز کو اپنی پرفارمنس کو بہتر کرنا ہوگا،عماد وسیم اچھے بالر ہیں لیکن انہیں پرفارمنس مزید بہتر کرنا ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نادیہ خان کو آئی ٹی ایکسپرٹ نے 60لاکھ کا چونا لگا دیا
محمد حفیظ نے کہاکہ ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم فائنل ضرور کھیلے گی ،پاکستان کے علاوہ کسی اور کا نہیں بتا سکتاکہ فائنل فور میں جائے گی ،ان کا کہناتھاکہ2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کا خیال چھوڑ دیا ہے ،مستقبل کے بجائے فوکس اس ورلڈکپ پر ہے ،ہمیں اوپن مائنڈکیساتھ ورلڈکپ میں جانا ہے ،ہمیں ورلڈکپ میں اپنی ذات کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے ،ہمیں ورلڈکپ میں ملک کو جتوانے کیلئے کھیلنا ہوگا۔

یہ  بھی پڑھیں: سمندر کنارے ادا شرما کا بولڈ اور خطرناک انداز دیکھ کر مدا حوں کے اڑ گئے ہوش۔۔ویڈیو وا ئرل