کھانا ڈیلیور کرنے والے ڈرون پر کوے کا حملہ، پھر کیا ہوا؟ ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلیا میں فوڈ ڈیلیوری کمپنی کو اس وقت اپنا آپریشن عارضی طور پر معطل کرنا پڑا جب ان کے کھانا ڈلیور کرنے والے ڈرون پر ایک کوے نے حملہ کردیا۔
اکثر مشاہدے میں آیا ہے کہ ماں اپنے بچوں کی خاطر بڑے سے بڑا خطرہ بھی مول لیتی ہے، ممتا کا یہی جذبہ پرندوں و دیگر جانداروں میں بھی پایا جاتا ہے۔اسی قسم کا ایک واقعہ آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں پیش آیا جہاں ایک کھانا ڈیلیور کمپنی کے ڈرون پر کوے نے حملہ کردیا۔ واقعے کی ویڈیو بین رابرٹ نامی شخص نے بناکر انٹرنیٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکی کو دوران ٹرائی تنگ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا۔۔ جان کیسےچھوٹی۔۔جانیے
بین رابرٹ اکثر مذکورہ کمپنی سے کھانا منگواتے رہتے ہیں اور واقعے کے روز بھی انہوں نے ڈرون کے ذریعے کھانا پہنچانے کا کہا۔صارف کے آرڈر پر کمپنی نے ڈرون کی مدد سے بھیجا لیکن راستے میں کوے نے ڈرون پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے ڈرون نے سڑک پر ہی کھانا ڈیلیور کردیا تاکہ وزن کم کرکے اپنا توازن برقرار رکھ سکے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوا ڈرون کے پچھلے حصے سے لپٹ گیا اور اپنی چونچ سے حملہ کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کے باہر سیلفی بنانے والے نوجوان کے ساتھ ڈاکوئوں نے کیا گیا؟
محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ انڈے دینے کا موسم ہے، کسی درخت پر کوے کے انڈے موجود ہوں گے جس کی حفاظت کےلئے کوے نے ڈرون پر حملہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد کمپنی کو اپنا ڈرون آپریشن عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: سمندر کنارے ادا شرما کا بولڈ اور خطرناک انداز دیکھ کر مدا حوں کے اڑ گئے ہوش۔۔ویڈیو وا ئرل