چیئرمین نیب سے متعلق شہبازشریف سے مشاورت نہیں کرینگے:حکومت کا اعلان 

Sep 25, 2021 | 19:14:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ چیئرمین نیب سے متعلق شہبازشریف سے مشاورت نہیں کرینگے،شہبازشریف سے پوچھنا ایسا ہی ہے جیسے چور سے تفتیشی پر رائے لی جائے ۔
جہلم میں ڈی سی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہ پاکستان کو ایسے لیڈر ملے جو اپنی مٹی سے وفادار نہیں،اشرف غنی اورنواز شریف کروڑوں روپے لیکر ایک دبئی میں بیٹھا ہے دوسرا لندن میں آرام فرما رہا ہے،ان کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر شہباز شریف سے مشورہ لینا ایسا ہے جیسے چور سے پوچھیں کہ تمہارا تفتیشی کون ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: ثناء خان جلد شوہرسے علیحدگی اختیار کرلیں گی ۔۔ پیشگوئی
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کشمیر کا معاملہ ہو یا پھر افغانستان کا یا پھر معاملہ ہو ملک کو لوٹنے کا عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی ترجمانی کی ہے ،نواز جیسے لیڈر تھے جب کلبھوشن یادو پکڑا گیا تو نواز کہتے ہیں ایسے لوگ پکڑے جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: جمائما کی رکشا میں لاہور کی سیر۔۔ویڈیو بھی سامنےآٰگئی
میڈیا پر پابندی کے حوالہ سے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے فیک نیوز پر پابندی بھی لگے گی،ان کاکہناتھا کہ اگلے الیکشن میں مسلم لیگ ن و پی پی کو امیدواربھی نہیں ملے گا ،بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن و پی پی بری طرح ہارے گی۔
فوادچودھری نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کو تیزی سے کرنے کی ہدایت جو کام ہم نے پانچ سال میں کرنے تھے تین سال میں کرچکے ہیں،وکلا و پولیس کی کشیدگی کے حوالہ سے ہوم سیکرٹری کو کہہ دیا ہے جے آئی ٹی بنا کر میرٹ پر انکوائری کرے۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کو دوران ٹرائی تنگ لباس پہننا مہنگا پڑ گیا۔۔ جان کیسےچھوٹی۔۔جانیے

مزیدخبریں