کورونا سے کب جان چھوٹے گی۔۔موڈرونا کے سی ای او نے خوشخبری سنا دی

Sep 25, 2021 | 19:14:PM

 (24نیوز)امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے سی ای او اسٹینف بینسل نے کہا ہے کہ کہ کورونا وبا آئندہ برس تک ختم ہوسکتی ہے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں کورونا وبا کے خاتمے کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کی ویکسین کی پیداوار بڑھنے سے ایک سال میں کورونا وائرس ختم ہو سکتا ہے۔اسٹینف بینسل نے کہا کہ ویکسین کی پیداوار بڑھانے سے یہ یقینی بنایا جاسکے گا کہ 2022 کے وسط تک پوری عالمی آبادی کو ویکسین لگانے کےلئے خوراکیں دستیاب ہیں۔ یہاں تک بوسٹرز بھی مہیا کیے جا سکیں گے۔
انہوںنے کہاکہ بہت جلد بچوں اور نومولودکے لئے بھی کورونا ویکسین بنا لی جائے گی۔حالات معمولات پر آنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ایک برس میں حالات قابو میں آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کے پاس دو راستے ہیں یا تو وہ کورونا ویکسین لگوائیں اور اچھی اور محفوظ سردیاں گزاریں۔ یا پھر ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں بیمار ہونے کو تیار رہیں اور ممکنہ طور پر اسپتال میں مرنے کے لئے بھی۔

بینسل نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ حکومتیں شروع میں ویکسین لگانے والے لوگوں کے لئے بوسٹر شاٹس کی منظوری دیں گی۔ کیونکہ جنہیں پچھلے موسم خزاں میں ویکسین دی گئی تھی “بلاشبہ” انہیں ایک ریفریشر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بوسٹر شارٹ میں پہلی خوراک کی نسبت آدھی ویکسین دی جاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ تھوڑی ویکسین سے زیادہ لوگوں کو بوسٹر شارٹ لگائے جا سکتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔

مزیدخبریں