افغانستان سے پھلوں کی درآمدات پر سیلز ٹیکس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغانستان سے پھلوں کی درآمدات پر سیل ٹیکس ختم کردیا گیا۔ ایف بی آر کے مطابق افغانستان سے پھلوں کی درآمد پر سیل ٹیکس ختم کر دیا گیا۔
ایف بی آر کے مطابق افغانستان سے پھلوں کی درآمدات پر 20 فیصد سیلزٹیکس عائدتھا، سیلز ٹیکس خاتمے کافیصلہ سیب کے پھل پر لاگو نہیں ہوگا۔ایف بی آر نے پشاور اور کوئٹہ کسٹم کلیکٹرز کو بھی ہدایات جاری کردیں۔ ایف بی آر کے مطابق افغانستان سے انگور، انار، خربوزہ سیب برآمد کئے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔بیٹی کے گلے لگنے سے بڑی کوئی خوشی نہیں۔۔اکشے کی نیتارا کو سالگرہ مبارک