امریکا نے عالمی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا نے افغانستان کو انسانی بحران سے محفوظ رکھنے کے لئے عالمی تنظیموں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے لین دین کی اجازت دیدی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا افغانستان میں امداد کے بہاو¿ کی مزید راہ ہموار کرنے کےلئے دو لائسنس جاری کر رہا ہے کیونکہ امریکا کو خدشہ ہے کہ اس کی طالبان پر عائد پابندیاں افغانستان میں انسانی بحران کو بڑھا سکتی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایک لائسنس امریکی حکومت، این جی اوز اور اقوام متحدہ سمیت مخصوص عالمی تنظیموں کو طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے ساتھ لین دین کی اجازت دیتا ہے۔جبکہ دوسرا لائسنس کے مطابق عالمی تنظیموں کو طالبان حکومت کے ساتھ خوراک، ادویات اور طبی آلات کی برآمد سے متعلق کچھ لین دین کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔جوہی چاولہ کا شوہر سے متعلق دلچسپ انکشاف۔۔ویڈیو وا ئرل