’’رن آئوٹ کیوں کرایا‘‘ کرکٹر نے ساتھی کھلاڑی کو بیٹ دے مارا؟ ویڈیو بھی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کھیل میں ایسے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں جو شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلیتے ہیں،کرکٹ، ہاکی، فٹ بال یا کسی بھی ایونٹ میں ایسے مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں جو ذہنوں پر نقش ہوجاتے ہیں، کرکٹ میچ کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ساتھی کھلاڑی کی وجہ سے ”رن آؤٹ“ ہونے والے کرکٹر نے غصے کا اظہار ایسے کیا کہ بیٹ زور سے ساتھی کھلاڑی کو جا لگا۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کا اپنے شوہر کیساتھ رومانوی انداز،نئی ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق مختلف کھیلوں میں ایسے متعدد واقعات دیکھنے میں آئے جو تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، کبڈی کے علاوہ ایسی کھیلوں کی سرگرمیوں کی کثیر تعداد میں ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن کو دیکھ کر یا تو ہنسی آتی ہے یا پھر افسوس ہوتا، ایک روایتی کرکٹ میچ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، باؤلر نے جیسے ہی بیٹسمین کو بال کرائی تو اس نے اووف سائیڈ پر کھیلا اور رنز کےلئے بھاگا اور دوسرا کھلاڑی بھی وکٹ کی جانب تیزی کے ساتھ لپکا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔۔۔ایک اور معروف پاکستانی گانے کی دھن نقل کرلی
اسی ثنا میں شارٹ کھیلنے والا واپس جاپہنچا اور ساتھی کھلاڑی ”رن آؤٹ' ہوگیا، حریف ٹیم میں جشن کا سماں بندھ گیا، آؤٹ ہونے والے نے غصے میں آکر بیٹ کو ہاتھ سے دور پھینکنا چاہا مگر بدقسمتی سے وہ بیٹ ہوا میں سفر کرتا سیدھا ساتھی کھلاڑی کو زور سے جالگا، اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد وہ بھاگ کر اس کے پاس گیا اور معذرت کی،ڈاکٹر بھی موقع پر پہنچ گیا، علاوہ ازیں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اس کا حال پوچھا۔
Where do we even begin with this? ????????????
— Cricket on BT Sport (@btsportcricket) September 19, 2021
???? @ThatsSoVillage pic.twitter.com/tgRnjhkuNV
یہ بھی پڑھیں: جمائما کی رکشا میں لاہور کی سیر۔۔ویڈیو بھی سامنےآگئی