(ویب ڈیسک) سندھ اوربلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث کراچی سےلاہور ٹرین آپریشن کو معطل ہوئے28 روز گزر چکے ہیں۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار، سبّی اور سکھرمیں ریلوے انفراسٹرکچر بری طرح متاثرہوا ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
ٹرین آپریشن معطلی سے ریلوے کو یومیہ 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 3 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ جیکب آباد سے ڈیرہ اللہ یار تک 8 کلومیٹر ٹریک پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کے ترجمان کے مطابق مسافر ٹرینوں کے آپریشن کی بحالی مرحلہ وار ہوگی۔