مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کو مشورہ

Sep 25, 2022 | 11:58:AM

(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں، دونوں صورتوں میں مکمل طور پر نااہل ہیں، عمران خان کو عدالت میں روز ریلیف ملتا ہے تو کہیں نہ کہیں سے دباؤ ضرور ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں، جانتے ہیں کہ کچھ چیزیں ہورہی ہیں۔

انگریز ی اخبار  کی رپورٹ کے مطابق کوٹ ادو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ثابت ہو رہے ہیں، عالمی طاقتیں ان کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت اور ادارے گروی رکھ دیے تھے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے تابع کر دیا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس جیسے ادارے ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں، ملک کی معیشت پر دباؤ ہے۔ ہم مہنگائی اور عام آدمی کی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں اور گزشتہ حکومت کی جانب سے چھوڑی گئی گندگی کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں : ٹرانسجینڈرز ایکٹ کیخلاف قرارداد منظور

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری  کے بارے میں آئین میں سب کچھ واضح طور پر درج ہے، عمران خان کو اس معاملے پر خاموشی اختیار کرنی چاہیے۔ ایک بار ملک ان کے حوالے کیا گیا لیکن اب یہ خطرہ دوبارہ کبھی نہیں اٹھایا جا سکتا۔ علمائے کرام کی مشاورت سے ٹرانس جینڈر بل میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں اور اسے جلد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں