سعودی عرب اور اٹلی سےامدادی سامان لیکر طیارے کراچی پہنچ گیا

Sep 25, 2022 | 12:43:PM

(24 نیوز) پاکستان پر سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت آیا تو سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی فراہمی میں برادر ممالک پیش پیش ہیں۔ اسی سلسلے میں سعودی عرب کی جانب سے ایک اور امدادی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب سے اب تک 7 امدادی طیارے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے حکام بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: نوابشاہ : آصفہ بھٹو کاسیلاب متاثرین کی خیمہ بستی کا دورہ، راشن تقسیم کیا

پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے یہ امدادی سامان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر بھیجا جا رہا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ اٹلی سے بھی امدادی سامان لے کر پہلا طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیرِ امداد و بحالی رسول بخش چانڈیو نے امداد وصول کیا۔

اس کے علاوہ کراچی میں اطالوی نائب قونصل اینریکو ریسیارڈو اور ملٹری اتاشی بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

 وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیرِ امداد و بحالی رسول بخش چانڈیو نے اٹلی سے آنے والی امداد وصول کیا۔
مزیدخبریں