پرویز الہیٰ اور پی ٹی آئی کے درمیان لڑائی؟ بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی آمنے سامنے،حکمران اتحاد میں لڑائی ہونے والی ہے،بڑا انکشاف ہوگیا ۔
پروگرام ’’سلیم بخاری شو ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےسلیم بخاری نے کہا کہ پنجاب میں سیاست کسی اور راستے جانے والی ہے، اور پنجاب میں بہت ساری تبدیلیاں ہو گی ۔
انہوں نے اپنے پروگرام میں کہاکہ عمران خان بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کی طرف جارہے ہیں کبھی کسی وزیر کو دھمکی دیتے ہیں کبھی کسی وزیر کو ، جو سب عمران خان کر رہے ہیں یہ ایک سیاستدان کا کردار بالکل نہیں ہے ۔ سلیم بخاری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد وزیر اعلیٰ اور پی ٹی آئی میں لڑائی ہونے والی ہے ،چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں وہ چاہیں گے کہ ان کے فیصلے مانے جائیں مگر دوسری جانب پی ٹی آئی بولے گی ہم نے آپ کو وزیر اعلیٰ بنایا ہمارے فیصلے مانے جائیں ۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان کا عمران خان کو مشورہ
سینئر صحافی سلیم بخاری کا مزید کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی ایک اچھے سیاستدان ہیں وہ سیاست میں کام کر کے آئے ہیں اچانک نہیں ، اور وہ کبھی وزیروں کو اپنے سے آگے نہیں آنے دیں گے ، میں پنجاب میں بہت ساری تبدیلیاں دیکھ رہا ہوں ۔ مریم نواز کا پنجاب میں دفتر بن گیا ہے اور پنجاب کے معاملات وہ سنبھالے گی ، مریم نواز سب سیاستدانوں کا اچھا مقابلہ کریں گی ۔
سلیم بخاری کا نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے بعد نواز شریف کے لئے بھی واپسی کے دروازے کھولنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں اور ان کو ریلیف دیا جائے گا ۔ نواز شریف کی سزا معطل کر کے ان کو کہا جائے کہ اپنا کیس عدالت میں آکر لڑیں ۔