(ویب ڈیسک) معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیغام ٹائمز اسکوائر نیویارک میں پیش کیا گیا۔
میوزک پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کے ڈیجیٹل بل بورڈ پر مومنہ مستحسن بطور ایمبیسڈر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر ہوئی ہیں اور انہوں نے دنیا کی توجہ موسمیاتی تبدیلی کی جانب مبذول کروائی۔
گلوکارہ نے لوگوں کو آگاہی دی کہ کس طرح موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سیلاب میں بے گھر ہونیوالے گلوکار وہاب بگٹی کا بڑا اعلان ، ایثار کی شاندار مثال قائم کردی
انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’آج پاکستان متاثر ہے کل آپ کا ملک بھی متاثر ہوسکتا ہے۔‘
مومنہ نے دنیا کیلئے اپنے پیغام میں کلائمیٹ ایمرجنسی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی ایمرجنسی سے متاثرہ تمام افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔