سارہ قتل کیس: صحافی ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Sep 25, 2022 | 13:52:PM
سارہ قتل کیس: صحافی ایاز امیر کو عدالت میں پیش کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صحافی اور کالم نگار ایاز امیر کو بہو سارہ کے قتل کیس میں تحقیات کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق صحافی ایاز امیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمزی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ کالم نگار کو بہو سارہ کے قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

جمعہ کے روز ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کردیا تھا، ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کردیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بہو کا قتل، سینئر صحافی ایاز امیر کو بھی گرفتار کر لیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ کے قتل کیس میں 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اور ایاز امیر اور انکی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے بیوی کے قتل کے ملزم شاہنواز امیر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ان کے والد ایاز امیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔