سہانے خواب لیےیورپ جانیوالے 76 افراد شام کے ساحل پر ڈوب گئے

Sep 25, 2022 | 13:54:PM
 لبنان , شام ,سمندر, کوسٹ گارڈ ,یورپ,24نیوز
کیپشن: ریسکیو اہلکار ساحل سمندر پر موجود ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لبنان سے اچھے مستقبل کے لیے یورپ جانے والے تارکین وطن کی کشتی شام کے ساحل پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 76 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان سے 150 تارکین وطن کو لے کر یورپ جانے کی کوشش کے دوران کشتی شام کے ساحل پر الٹ گئی اور مسافر سمندر میں گر گئے، کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے سمندر سے اب تک 45 بچوں سمیت 76 تارکین وطن کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دیگر کو بچالیا گیا جن میں سے 20 ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ضرور پڑھیں : نائیجیریا میں مسلح افراد کا جامع مسجد پر حملہ، 15 افراد جاں بحق

یہ تارکین وطن چند قبل لبنان سے یورپ جانے کے لیے نکلے تھے، لبنان میں معاشی حالات کافی خراب ہیں اور حکومت نے بینکوں سے پیسہ نکلوانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

لبنان میں معاشی بحران کے باعث بڑی تعداد میں شہری اچھے مستقبل کے لیے یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں اور ایسے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔