دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم کی جنرل قمر باجوہ سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور شیخ احمد بن سلطان بن سلیم کے درمیان ملاقات میں تباہ کن سیلاب کے تناظر میں امدادی کوششوں اور بحالی کے کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات سے قبل شیخ سلطان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا۔
اس موقع پر معزز مہمان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کوششوں اور سرگرمیوں کو سراہا۔
شیخ سلطان نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے لیے ماحولیاتی انصاف کے معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور اٹلی سےامدادی سامان لیکر طیارے کراچی پہنچ گیا
آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی قیمتی اور بروقت حمایت پر شیخ سلطان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں اقتصادی ترقی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شیخ سلطان نے آرمی چیف کو دبئی پورٹ ورلڈ کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔