وزیراعظم ہاﺅس کو چاہئے ، آڈیو لیکس پر وضاحت جاری کرے،یوسف رضا گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے آڈیو لیکس کے معاملے پر کہاہے کہ وزیراعظم ہاﺅس کو چاہئے ، آڈیو لیکس پر وضاحت جاری کرے،ان کاکہناتھا کہ اسحاق ڈار کی واپسی وزیراعظم کی صوابدید ہے ، وزیراعظم سمجھتے ہیں اسحاق ڈار کو لانا چاہئے تو یہ ان کا حق ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ سیلاب پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، سیلاب سے سکول سڑکیں سب تباہ ہوئے ہیں، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے سیلاب زدگان کیلئے اچھی مہم چلائی ،امریکی صدر نے بھی سیلاب زدگان کیلئے بڑی مہم کی، ڈیم بنانے کیلئے کتنے چندے لئے گئے وہ سب کہاں گئے؟ ”ڈیم فول“بنا کر سب چلے گئے ہیں ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ عمران خان خود وکٹیں اکھاڑ کر بھاگ گئے تھے، عمران خان سے پوچھتا ہوں ، اب کونسی تین وکٹیں گرانی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی آڈیو کی ڈارک ویب پر ساڑھے تین لاکھ ڈالر بولی لگ چکی ہے، فوادچودھری