(24 نیوز )مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ چودھری ظہورالٰہی شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ،چودھری ظہور الٰہی شہید کی سیاست رواداری اور پاکستان سے محبت کی سیاست تھی ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے چودھری ظہور الٰہی شہید کی 41ویں برسی کی تقریب میں شرکت کی،چودھری شجاعت کے ہمراہ سالک حسین اور شافع حسین بھی موجود تھے،تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی،تقریب میں چودھری ظہور الٰہی شہید کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے بیٹوں کے ہمراہ چودھری ظہور الٰہی شہید کی قبر پر حاضری بھی دی،چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ چودھری ظہورالٰہی شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ،چودھری ظہور الٰہی شہید کی سیاست رواداری اور پاکستان سے محبت کی سیاست تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ہاﺅس کو چاہئے ، آڈیو لیکس پر وضاحت جاری کرے،یوسف رضا گیلانی