(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ ہی پاکستان روانہ ہونگے،لندن میں لیگی قیادت کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائدین کی لندن میں سلمان شہباز کی رہائشگاہ پر دوسری بیٹھک ہوئی، جس میں قائدن لیگ نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، سینیٹر اسحاق ڈار، سلمان شہباز اور حسن نواز شریک ہوئے۔
ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان جانا ہی ہے تو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ چلے جائیں ۔سابق وزیر خزانہ کی بدھ کو نجی پرواز سے ٹکٹ کنفرم تھی مگر قائد کی ہدایت و مشورے پر اسحاق ڈار نے ساتھ جانے کا فیصلہ کر لیا۔
متوقع وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کیساتھ ہی انہی کے جہاز میں پاکستان روانہ ہونگے۔وہ منگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ہاﺅس کو چاہئے ، آڈیو لیکس پر وضاحت جاری کرے،یوسف رضا گیلانی