(24 نیوز)ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس سوموار کو طلب کر لیا گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ ایوان اوقاف لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت ہوگا۔ کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہوں گے، اجلاس کے دوران شہر سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے یا نہ آنے کی شہادت موصول کی جائیگی، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار وزیراعظم کیساتھ پاکستان روانہ ہونگے، لیگی قیادت کا فیصلہ