محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

Sep 25, 2022 | 23:55:PM

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں جب انگلینڈ کے خلاف 46 واں رن بنایا تو انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے یہ کارنامہ 55 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں انجام دیا، بابر اعظم نے 55 اننگز میں کل 2153 رنز بنائے تھے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسی میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام اس طرح کیا ہے کہ دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دو ہزار رنز بنانے والی پہلی جوڑی بھی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں محمد رضوان نے 88 رنز بنائے ہیں۔

مزیدخبریں