چین کے قومی دن کی74 ویں سالگرہ، گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قائمقام چینی قونصل جنرل کو مبارکباد

Sep 25, 2023 | 01:11:AM

This browser does not support the video element.

(دُرِ نایاب) عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی 74 ویں سالگرہ پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چین کے قومی دن پر قائمقام چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی۔

لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن کی74 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اورنگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر فواد حسن فواد،صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،اظفر علی ناصر، عامر میر، جمال ناصر،ابراہیم مراد،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، امریکہ کی قونصل جنرل، ایران کے قونصل جنرل اور دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی  کا مِڈنائٹ وِزٹ؛ہولی فیملی ہسپتال  کے تین اہلکار معطل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، وزیراعلیٰ محسن نقوی،صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری نے چین کے قائمقام قونصل جنرل چاؤ کی (Mr.Cao Ke)کے ساتھ ملکر کیک کاٹا اور چین کے قومی دن پر قائمقام چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی۔ تقریب کے آغاز پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے۔

قائمقام چینی قونصل جنرل نے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاحالیہ دورہ چین پاک چین تعلقات کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات کا نیادورشروع ہوچکا ہے، دونوں ممالک کے درمیان زندگی کے تمام شعبوں میں تعاون کی مزید نئی راہیں کھولے گا، دورہ چین کے دوران غیر معمولی پذیرائی ملی جس پرننشیا کے پارٹی سیکرٹری او رچینی قیادت کا شکرگزار ہوں، پاکستان اورچین ایک روشن اورپرامن مستقبل کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چین ہمارا ہر موسم کا دوست، مضبوط شراکت دار اور قابل اعتماد پڑوسی ثابت ہوا ہے، حکومت پنجاب مختلف شعبوں میں چین کی حمایت اور تعاون پر شکرگزار ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی کابینہ نے چین کا کامیاب دورہ کیا، اس دورے کے دوران تعاون بڑھانے کے حوالے سے حوصلہ افزاء او رمثبت بات چیت ہوئی، ساہیوال او ربہاولپور کو چینی شہروں کے ساتھ سسٹر سٹی قرار دینے کے معاہدے ہوئے، پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں۔

مزیدخبریں