(ویب ڈیسک ) پاکستان میں سیاسی پارٹیاں ٹوٹنے ، ان کے بطن سے نئی پارٹیاں بننے کی ریت بہت پرانی ہے ، یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات سے کچھ عرصہ قبل ہی الیکشن کمیشن نے 2 نئی پارٹیں رجسٹر کر لی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دو نئی سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کر لیا گیا ہے ، خادمین سندھ اور پاکستان کسان لیبر پارٹی نئی رجسٹر ہونے والی جماعتیں ہیں، خادمین سندھ جماعت کے مرکزی صدر عبدالفتح ہیں جبکہ پاکستان کسان لیبر پارٹی کے چیئرمین مبشر مجید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کئی سال جیل سے باہر نہیں آئیں گے، عطا تارڑ