(ویب ڈیسک)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مصر جانے والے شہریوں کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی ہے،سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسینیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں،سی اے اے کے مطابق پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں،واضح رہے کہ مصر نے پاکستان سمیت افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو قطرے لازمی قرار دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاپتہ صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب