’عمران ریاض کی حالت ٹھیک نہیں‘ سینئر صحافی نے اہم انکشاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 4 ماہ سے زائد عرصے سے لاپتا صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کی بازیابی کے بعد اب خبر آئی ہے کہ آن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی وجاہت سعید خان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عمران ریاض خان کی گھر واپسی کی تصدیق کی۔
اُن کا کہنا ہے کہ ابھی عمران ریاض خان کے اہلِ خانہ سے گفتگو ہوئی ہے، عمران ریاض خان کمزور ہوگئے ہیں، اور صحت کے لحاظ سے بھی بہتر نہیں ہیں۔
Just spoke to @ImranRiazKhan’s family. He’s weak and not in the best of health, but he’s back, MashAllah.
— Wajahat S. Khan (@WajSKhan) September 25, 2023
وجاہت سعید خان نے کہا کہ لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ ماشاءاللہ وہ واپس آگئے ہیں۔
خیال رہے کہ آج علی صبح پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور نے تصدیق کی کہ اینکر پرسن عمران ریاض خان جو چار ماہ سے زائد عرصے سے لاپتہ تھے، اب گھر بحفاظت پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاپتا صحافی عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب
سیالکوٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) حسن اقبال اور عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے بھی عمران ریاض کی بازیابی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔