بارش ،برفباری ،مزید کہاں کہاں بادل برسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم، عائمہ خان) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ اس دوران شما ل مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح131ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہر کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کراچی گرمی شدت 31 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔ جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا 19 نارٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔
فیصل آباد میں بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سرگودھا روڈ لاری اڈے بھی بارشجے پانی ڈوب گیا۔ شہریوں اور مسافروں کو گزرنے میں مشکالات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب جب بارش ہوتی ہے لاری اڈا ڈوب جاتاہے جس سے گاڑیوں کا نقصان بھی ہوتا ہے ۔ واسا بھی پانی نکالنے میں ناکام ہوچکا ہے۔
دوسری جانب وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاحتی مقامات رتی گلی جھیل، بابون ویلی، شونٹھر اور پتلیاں جھیل کے علاقوں میں دوسرے روز بھی برفباری سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ سیاحتی مقامات نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے جس سے سیاحتی مقامات کے نظارے دلفریب اور حسن میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پہاڑوں پر برفباری سے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نیلم کا کہنا ہے کہ سیاح احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ رتی گلی/ پتلیاں جھیل کیمپ انتظامیہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: نگران حکومت کو ہٹانے کیلئے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور،قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، خوشاب ، لیہ ،بھکر ، میانوالی، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس دوران لاہور،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور گجرات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام /رات میں ژوب ،بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔