(ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے سیاست دان راگھو چڈھا گزشتہ رات شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت سمیت بیرون ممالک سے مہمان راجستھان کے شہر ادے پور پہنچے، جہاں پرتعیش اور تاریخی مقام دی لیلا پیلس پر شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات پچھلے کچھ دنوں سے جاری تھیں جن میں اُن کی مہندی، ہلدی، محفلِ موسیقی سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا،گزشتہ روز راگھو چڈھا دلہنیا کو لے جانے کے لیے تاج جھیل پیلس سے لیلا پیلس تک کشتیوں پر سوار ہو کر بارات لائے، جوڑے نے ہندو رسم و رواج کے مطابق پھیرے لیے،پرینیتی کی کزن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔
پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے سادہ لیکن دلکش گلابی ساڑھی کا انتخاب کیا، دوسری جانب راگھو چڈھا نے سیاہ کوٹ پینٹ اور سفید شرٹ کا انتخاب کیا،جوڑے کی شادی کی تقریب میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، ہربھجن سنگھ اور منیش ملہوترا سمیت دیگر بولی وڈ شخصیات نے شرکت کی،دونوں کی شادی میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال سمیت بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور دیگر سیاست دان نے بھی شرکت کی،اگرچہ مہمانوں کو شادی کی تقریبات کے دوران موبائل کیمرے استعمال کرنی کی اجازت نہیں ہے، تاہم اس باوجود دونوں کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں،دوسری جانب پرینیتی چوپڑا اور ان کے شوہر کی جانب سے اب تک انسٹاگرام پوسٹ کر شادی سے متعلق کوئی تصویر یا اعلان نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ دونوں نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس مئی کے آغاز میں منگنی کی تھی اور اداکارہ منگنی کے 10 دن بعد تصاویر شیئر کرکے رشتے میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔