(ویب ڈیسک) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی شفافیت اور گورننس میں بہتری ضروری ہے،سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جا رہی ہیں، نگران حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہے۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کراچی میں پی بی سی کے وفد سے کہا ہے کہ حکومت مضبوط معیشت کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے، توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے، معیشت کی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے حکومتی ملکیتی اداروں کی شفافیت اور گورننس میں بہتری ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگے پیٹرول سے پریشان موٹر سائیکل سواروں نےبچت کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
مزید برآں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے نگران وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات کے دوران ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، معاشی صورتحال میں بہتری کی حکمت عملی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ برآمدات و سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات اور دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی، اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نگران حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔