اخبار بینی کےعالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں کیلئے مفید پیغام شیئر کر دیا

Sep 25, 2023 | 10:35:AM
اخبار بینی کےعالمی دن پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں کیلئے مفید پیغام شیئر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضانقوی نے اخبار بینی کے عالمی دن پر  شہریوں کیلئے مفید پیغام جاری کر دیا۔ 
محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ اخبارات درست اطلاعات تک سستی رسائی کا اہم ذریعہ ہیں ، اخبار بینی سے قارین نہ صرف بہترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اس  سے زبان پر دسترس اور الفاظ کے ذخیرہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے ، اخبارات ہر معاشرے کا اہم حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے،عوامی شعور کی بیداری کے لئے اخبارات کی اہمیت مسلمہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آزاد جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے ہر معاشرے میں اخبارات نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا،تحریک پاکستان کی جدوجہد میں اخبارات نے عوام میں الگ وطن کی اہمیت کا شعور بیدار کرنے میں اہم کردار کیا، اخبار بینی کی عادت ڈیجیٹل دنیا میں کم تو ہوئی ہے لیکن یہ کسی طور ختم نہیں ہو سکتی،اخبار کے مطالعہ سے درست اطلاعات تک آسان اور سستی رسائی ممکن ہے،الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے باوجود اخبارات اب بھی قارئین کیلئے معلومات کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی چور قومی مجرم، ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری