پیٹرول سستا؟اوگرا نے بھی آخر کار بیان جاری کردیا

Sep 25, 2023 | 14:50:PM

(ویب ڈیسک)آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چلنے والی خبروں پر آخر کار بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرقیاس آرائیوں سے بچنےکی اہمیت پر زور دیتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی قیمتوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ پرمنحصر ہیں اور حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

 ترجمان اوگرا  نے کہا کہ ملک میں ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری آئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے اس لئے اس مدت میں قیمتوں پرقیاس آرائیاں تیل کی سپلائی چین میں خلل ڈال سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کریک ڈاؤن کے اثرات،ڈالر کا ریٹ مزید گر گیا

ذرائع  کا کہنا ہے کہ  یکم اکتوبر سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل 9 روپے 17 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے،مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں